بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومUncategorizedکیچ: ضلع کونسل کیچ کی چیرمین شپ کے لیے آخری معرکہ کل...

کیچ: ضلع کونسل کیچ کی چیرمین شپ کے لیے آخری معرکہ کل ہوگا، مقابلہ نیشنل پارٹی و اتحادی جماعتوں کی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوگا

کیچ: ضلع کونسل کیچ کی چیرمین شپ کے لیے آخری معرکہ کل ہوگا، مقابلہ نیشنل پارٹی و اتحادی جماعتوں کی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوگا، میر نیاز کیازئی کی پوزیشن بھتر خیال کی جارہی ہے۔

ضلع کیچ میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے کل یعنی 6 جولائی کو ڈسٹرکٹ کونسل کی چیئرمین شپ کا دنگل سجے گا جس میں میر نیاز کیازئی اور میر ہوتمان ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، میر نیاز کیازئی آزاد الائنس کے سربراہ ہیں جنہیں نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل اور عوامی سمیت اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ میر ہوتمان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں ان کو بی این پی کے منحرف دھڑے جس کی سربراہی جان محمد دشتی کررہے ہیں سپورٹ کررہے ہیں۔

میر ہوتمان کی حمایت سید احسان شاہ اور اسلم بلیدی بھی کررہے ہیں۔ دونوں فریقوں کی طرف سے اپنی کامیابی کے بلند و بانگ دعوے کیے جارہے ہیں۔ پی پی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ اب تک 60 سے زیادہ اراکین کی تائید شامل ہے اسی طرح میر کیازئی پینل بھی اپنی کامیابی کا دعوی کررہی ہے، پی پی کی دعوؤں کے برعکس سیاسی مبصرین کی رائے ہےکہ نیاز کیازئی کی پوزیشن زیادہ مضبوط ہے کیونکہ ان کے الائنس میں شامل جماعتوں کے پاس اپنے کونسلرز اور چیرمین کی اصل فیگر موجود ہے جبکہ پیپلزپارٹی اس بات پر زیادہ انحصار کررہی ہے کہ وہ غیرسیاسی طریقہ کار اپناکر چیرمین شپ جیت لے گی۔

چیرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل کل صبح 9 بجے شروع ہوگی جو بلاتاخیر شام 5 تک جاری رہے گی اور نتیجہ شام 5 بجے کے بعد ہی نکلنے کا امکان ہے۔ سیاسی زرائع کے مطابق عددی اعتبار سے نیشنل پارٹی اور آزاد الائنس کا پلہ بھاری ہے تاہم اصل نتیجہ کل شام ہی نکلے گا اس سے پہلے دونوں جانب سخت مقابلہ کے باعث کچھ کہنا محض قیاس آرائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین