بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومخبریںحب: سندھ بلوچستان کو جوڑنے والی حب چوکی پُل سیلابی ریلے میں...

حب: سندھ بلوچستان کو جوڑنے والی حب چوکی پُل سیلابی ریلے میں بہہ گئی، بائی پاس کا سفر عذاب بن گیا، مسافروں کی دوہائی

بلوچستان کو سندھ سے جوڑنے والی حب چوکی پُل پچھلے سال سیلابی ریلے میں بہہ گئی، مسافروں کو بائی پاس کا روڑ لینا پڑتا ہے جس پر ایک مسافر کے تاثرات تھے کہ, حب بائی پاس روڈ سفر نہیں ایک عذاب ہے ، شام 4 بجے سے کراچی ،کوئٹہ اور مکران جانے والے ٹریفک کی آمدورفت بری طرح جام ہے۔

اصل سبب حب کے مرکزی پُل گزشتہ سال کی مون سون بارشوں سے زمین بوس ہو چکا ہے اور کروڑوں کی لاگت رقم سے متبادل راستہ بھی ٹھیکیداروں کی غفلت سے اِس سال کی بارشوں سے پانے کے ریلے کی نظر ہوچکا ہے۔
اب لوگوں کےلئِے سفر کرنا انتہائی مشکل بن چکا ہے، مغربی بائی پاس پُل بھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔

ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے آج کی مشکل صورتحال سے ایک مسافر تاثرات بیان کررہا ہے، خواتین، بچے، مزدور پیدل اپنی منزل کی جانب جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو کہ این ایچ اے کے زمہ داروں کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین