پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومکوہِ سلیمانکوہلو: پبلک لائبریری کو ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کا دفتر بنانا...

کوہلو: پبلک لائبریری کو ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کا دفتر بنانا سیاسی بداخلاقی پر مبنی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، چیئرمین محراب بلوچ

نیوز: نذر بلوچ قلندرانی

تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین محراب بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے واحد پبلک لائبریری جس کو ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دفتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اکیسویں صدی میں جہاں لوگوں کو علم و ہنر کی ضرورت ہے جبکہ کوہلو اس سے قبل علم و آگاہی سے پسماندہ ہے، پبلک لائبریری جس کو نوجوان اسٹوڈنٹس کے پڑھائی کا جگہ بنایا گیا ہے اس کو اب ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دفتر بنانے کی کوشش کیا جا رہا ہے جو نہ صرف انتہائی غلط عمل ہے بلکہ سیاسی بداخلاقی پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا علم و ہنر کی طرف جا رہا ہے جبکہ کوہلو کے واحد پبلک لائبریری کو سیاسی دفتر بنا کر علاقے کو مزید اندھیروں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے حالانکہ ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دفتر پہلے سے ڈی سی آفس میں موجود ہیں جو عرصہ قدیم سے وہیں قائم رہے ہیں، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین محراب بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کیخلاف شدید احتجاج اور عدالت کا دروازا بھی کھٹکھٹائیں گے مگر کوہلو کے واحد پبلک لائبریری کو سیاسی دفتر بننے نہیں دینگے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین