پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانگوادر: گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون کے بجائے...

گوادر: گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون کے بجائے میر غوث بخش بزنجو کے نام پر رکھا جائے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نام کو فیروزخان نون کے نام پر رکھنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایئرپورٹ بلوچستان کی سرزمین پر تعمیر کیا گیا ہے تو بلوچستان کا حق بنتا ہے کہ اس ایئرپورٹ کا نام اسی کے سرزمین سے منسوب کسی اعلیٰ سیاسی شخصیات کے نام پر رکھا جائے۔

قائد تحریک نے کہا کہ ایئرپورٹ کا نام بلوچستان کے سرکردہ جمہوری و سیاسی شخصیت غوث بخش بزنجو کے نام پر رکھا جائے تاکہ بلوچستان والوں کو ایئرپورٹ سمیت دیگر سی پیک پراجیکٹ میں اجنبیت کا تاثر ختم ہوجائے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین