جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومخبریںگوادر: چیرمین میونسپل کمیٹی شریف میاں داد کی احتجاج کی دھمکی، ضلعی...

گوادر: چیرمین میونسپل کمیٹی شریف میاں داد کی احتجاج کی دھمکی، ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن اور پولیس کو کاروائی کی سفارش کردی۔

میونسپل کمیٹی گوادر کے چیرمین اور حق دو تحریک کے رہنما شریف میاں داد نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف 6 جولائی کو ضلعی انتظامیہ کے دفتر گے باہر احتجاجی دھرنا منعقد کرنے کی دھمکی دے دی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے الیکن کمیشن اور سپریڈنٹ پولیس کو مراسلہ لکھ کر کاروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہیکہ گوادر میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔ میونسپل چیئرمین محمد شریف میاں داد نے 6 جولائی 2023 کو ڈپٹی کمشنر آفس کے گرد دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ گوادر میں بجلی کی بندش کو بنیاد بناکر احتجاج کا بہانا بنایا جارہا ہے لیکن اس احتجاج کے عزائم کچھ اور ہیں۔ عوامی دفتر کی اقدار اور ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کے بجائے، چئیرمین شریف میاں داد غیر قانونی اور عوام کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں کا حصہ بننے لگے ہیں۔

مراسلہ میں لکھا گیا ہیکہ چئیرمین میونسل کمیٹی کا احتجاج ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے پیش کی جانے والی اہم خدمات کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا اس دھرنے کا وقت خاص طور پر تشویشناک ہے کیونکہ یہ ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخاب کا دن بھی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہیکہ شریف میاں داد نے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کےلئے ڈسٹرک چئیرمین کے چناؤ کے روز دھرنا ترتیب دیا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہیکہ ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں یا دفتر جانے والی سڑک پر چئیرمین مونسپل کمیٹی کی جانب سے کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی کی گئی تو پولیس فوری کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرے۔

ضلعی سربراہ نے مطالبہ کیا ہیکہ چئیرمین میونسپل کمیٹی کے خلاف ماضی کی متعدد مجرمانہ ایف آئی آرز میں اس کی شمولیت اس کی ماضی کی غلطیوں کی سنگینی کی گواہی دیتی ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے، کیونکہ اس معاملے میں لاپرواہی تباہ کن نتائج کی طرف بڑھ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین