بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانگوادر: وڈھ کی کشیدگی کو ختم کرنے میں نواب اسلم رئیسانی کی...

گوادر: وڈھ کی کشیدگی کو ختم کرنے میں نواب اسلم رئیسانی کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امید ہے فریقین انکی ثالثی کو قبول کرکے متفقہ فیصلہ پر رضامند ہونگے۔ واجہ حسین واڈیلہ

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیرمین واجہ حسین واڈیلہ نے کہا ہیکہ نواب اسلم رئیسانی کی جانب سے وڈھ کے حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امید ہے فریقین نواب اسلم رئیسانی کی ثالثی کو قبول کرتے ہوئے ایک متفقہ فیصلے پر رضامند ہوکر خوف کے ماحول کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے وڑھ کے مخدوش حالات کو معمول پر لانے کے لئے نواب اسلم رئیسانی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی نواب صاحب اپنی سیاسی و سماجی تدبر سے فریقین میں صلح کروالیں گے۔

واجہ واڈیلہ نے فریقین سے بھی اپیل کی کہ وہ انسانی جان کے تحفظ کے لئے نواب رئیسانی کے ثالثی کو قبول کرتے ہوئے کسی مناسب فیصلے پر اتفاق اور خوف کے ماحول کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین