پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومخبریںگوادر: میر لال بخش محلہ کے مکینوں کا بجلی کی بندش کے...

گوادر: میر لال بخش محلہ کے مکینوں کا بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج

گوادر کے میر لال بخش وارڈ کے مکینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف میر غفور چوک بلاک کرکے ٹائر جلا کر بند کردیا۔

مظاہرین کا کہنا ہیکہ گزشتہ سات دنوں سے انکے وارڈ کا ٹرانسفارمر خراب ہے جسے مرمت کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ اور نمائندہ کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہا، اس لئے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ انکا کہنا ہیکہ ملکی ترقی کی ضامن گوادر میں لوگ آج پانی اور بجلی کیلئے دُہائیاں دے رہے ہیں، یہ ان تمام جھوٹے دعوؤں کا پردہ فاش کرتا ہے جو حکمران بولتے نہیں تھکتے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہیکہ انکے مسائل فوری حل کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین