اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانگوادر: سُربندن میں حق دو تحریک کا جلسہ، تحریک کے اسیر رہنما...

گوادر: سُربندن میں حق دو تحریک کا جلسہ، تحریک کے اسیر رہنما ماجد جوہر کی رہائی کا مطالبہ

حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے جمعرات کے روز سُربندن میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے ماجد جوہر بلوچ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ جلسہ سے مولانا ہدایت الرحمان، حسین واڈیلہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

مقریرن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سُربندن وہ مقام ہے جہاں سے حق دو تحریک کا جنم ہوا، سربندن کے عوام نے چیک پوسٹوں پر تذلیل اور ماہیگیروں پر بندش کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے پورے بلوچستان میں قوم کا نام روشن کیا اور قوم کی عزت و وقار کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک سے قبل جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر لوگوں کی تذلیل ہوتی تھی، گالیاں دی جاتی تھی، سواریوں سے اتارا جاتا تھا، آج تحریک کی بدولت کسی کی جرات نہیں کہ وہ عوام کی عزت نفس کو مجروح کر سکیں۔ انہوں نے کہا ہم باعزت روزگار اور باوقار انداز میں اپنی سرزمین پر زندگی گزارنے کا مطالبہ کرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک سے خوفزدہ میر و معتبروں نے سازش کے تحت تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ تعلیم، علاج، روزگار اور عزت کی زندگی مانگنا جرم ٹہر گیا اور تحریک کو کچلنے کی کوشش کی گئی مگر تحریک آج بھی قائم ہے جبکہ مخالفین کو شکست ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین