اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںگوادر: حق دو تحریک کی جانب سے 'یوتھ کنونشن' کا انعقاد، تحریک...

گوادر: حق دو تحریک کی جانب سے ‘یوتھ کنونشن’ کا انعقاد، تحریک کے قائدین سمیت دیگر رہنماوں کی شرکت

حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے نوجوانوں کے مسائل و معاملات پر ایک اہم کنونشن ‘حق دو تحریک یوتھ کنونشن’ کے نام سے 26 جولائی کو بروز بدھ شام 4 بجے آر سی ڈی سی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور واجہ حسین واڈیلہ سمیت دیگر معززین و مقررین بھی شرکت کی۔

یوتھ کنونشن گوادر میں مہمان گرامی معروف اینکر اور کھلاڑی امتیاز کریم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوادر یونیورسٹی رحمت اللہ، معروف شاعر و ادیب صباء گلزار اور گوادر میں مختلف نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں خدمات سرانجام دینے والے معروف شخصیت انجنیئر داداللہ بھی شریک تھے۔

مقررین نے نوجوانوں کے مسائل پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انکی بڑھتی ہوئی احساس محرومی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اختیارداروں کی عدم توجہی پر اظہار افسوس کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین