پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانگوادر: حق دو تحریک کی جانب سے لاپتہ سیاسی اسیران کی رہائی...

گوادر: حق دو تحریک کی جانب سے لاپتہ سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے ریلی و مظاہرہ

گوادر میں عید کے روز حق دو تحریک کی جانب سے جبری گمشدگیوں کیخلاف اور سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ریلی کی قیادت تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان اور واجہ حسین واڈیلہ نے کی جس کا آغاز جاوید کمپلیکس سے شروع ہوا اور پریس کلب کے آگے جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔ شرکاء نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے شدید نعرے بازی کی اور انکی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں جبری گمشدگیوں کو خلافِ قانون قرار دیکر اسے سنگین جرم قرار دیا جوکہ ریاستی اختیار داروں کی جانب سے ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حق دو تحریک کے اسیر رہنما ماجد جوہر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام جھوٹے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین