جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومخبریںگوادر: بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر ظریف زدگ نے...

گوادر: بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر ظریف زدگ نے وفد کے ہمراہ پارٹی رہنما زاہد کریم کی عیادت کی، انکی کمٹمنٹ کو داد دیا۔

بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر چیئرمین ظریف زدگ بلوچ کی قیادت میں کیچ کے سنیئر رہنماؤں کے وفد کا گوادر سے مرکزی کونسلر زاہد کریم ایڈوکیٹ کی عیادت کر رہے ہیں۔

وفد نے زاہد کریم ایڈوکیٹ کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انکی ہمت، جرات اور پارٹی کیساتھ کمنٹمنٹ کو قابل داد قرار دیکر کہا کہ ان مشکل حالات کے باوجود وہ پارٹی کے تمام سرگرمیوں میں بطور ایک لکھاری شریک رہے ہیں۔

زاہد کریم ایڈوکیٹ نے کہا میں بحثیت پارٹی کے کارکن تمام پارٹی کارکنان بالخصوص راجی رہشون میر اسد اللہ بلوچ کی انتہائی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے واقعہ سے لے کر تمام سخت ترین مرحلے میں ہماری حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ہمیں مکمل مالی و اخلاقی تعاون کیا۔ مزید کہا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میں جس قدر پارٹی ورکرز کی اہمیت ہے شاید کسی اور پارٹی میں ہو اور میری کوشش رہے گی کہ ماضی کی طرح اب بھی پارٹی کے تمام سرگرمیوں میں شریک رہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین