پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانگوادر: بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں اضافہ اِنتہائی تشویشناک ہے، وزیراعظم کے...

گوادر: بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں اضافہ اِنتہائی تشویشناک ہے، وزیراعظم کے دورہ گوادر کے دن ہی گوادر کے چار کمسن نوجوانوں کو لاپتہ کرنا قابل مذمت ہے۔ حق دو تحریک بلوچستان

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری ایک بیان میں بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں میں حالیہ اضافے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف تمام تر کوششوں اور احتجاج کے باوجود بھی ریاستی اداروں کی جانب سے ہٹ دھرمی برقرار ہے اور صوبے میں امن کے قیام کے لئے لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے مزید نوجوانوں کو اٹھایا جارہا ہے. اس کا مطلب ہے کہ ریاستی ادارے صوبے میں امن نہیں چاہتے بلکہ طاقت، ظلم اور شورش سے عوام کو دبانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں

بیان میں مزید کہا گہا وزیراعظم کے دورے کے دن ہی گوادر سے چار کمسن نوجوانوں کو اٹھایا گیا جو انتہائی قابل مذمت ہے. وزیراعظم نے اپنے گواد آمد پر عوام کو مزید جبری گمشدگی کا تحفہ دیا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ حق دو تحریک بلوچستان لاپتہ افراد کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہے گی اور اس سلسلے کے رک جانے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین