بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومخبریںکیچ: ڈسٹرکٹ کونسل کے چیرمین شپ کا انتخابی عمل مکمل، میر ہوتمان...

کیچ: ڈسٹرکٹ کونسل کے چیرمین شپ کا انتخابی عمل مکمل، میر ہوتمان 52 ووٹوں کے ساتھ چیرمین جبکہ باہڑ جملی دشتی 55 ووٹ لیکر وائس چیرمین منتخب

کیچ کے ضلعی کونسل کی چیرمین شپ کا انتخابی عمل مکمل ہوگیا، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر ہوتمان 52 ووٹ لیکر چیرمین کی نشست جیت چکے ہیں۔ انکے مدمقابل میر نیاز کیازئی جنہیں نیشنل پارٹی اور بی این پی کی حمایت حاصل تھی، 42 ووٹ لیکر چیرمین شپ کی بازی ہار گئے۔

وائس چیرمین کی نشست پر بی این پی مینگل کے دو نمائندے مدمقابل تھے، جن میں پارٹی کے منحرف مرکزی جوائنٹ سیکریٹری باہڑ جمیل دشتی 55 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جنہیں پیپلزپارٹی کی حمایت حاصل تھی جبکہ بی این پی کے نامزد امیدوار شے نذیر احمد 38 ووٹ لیکر بازی ہار گئے۔ شے نذیر احمد کو نیشنل پارٹی سمیت بی این پی عوامی اور آزاد ارکان کی حمایت حاصل تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین