بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکیچ: ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کی چیرمین شپ کے لیے الیکشن کا ضابطہ...

کیچ: ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کی چیرمین شپ کے لیے الیکشن کا ضابطہ جاری، کمشنری روڈ ٹریفک کے لیے بند اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کیچ نے کل بمورخہ 6 جولائی کو ضلع کونسل کیچ کی چیرمین اور وائس چیئرمین کے ہونے والے الیکشن میں سخت ترین ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔
ضابطہ اخلاق کے تحت کمشنری روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کی جائے گی۔

الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن کے نزدیک ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ سرکاری اور پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز پولنگ اسٹیشن پر لے آنے کی ممانعت ہوگی
ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی امیدوار یا کونسلرز پر موبائل فون ساتھ لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

دریں اثناء محکمہ داخلہ نے بلوچستان کے 35 اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر دفع 144 نافذ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین