بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکیچ: پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیچ کے صدر...

کیچ: پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیچ کے صدر حاجی قدیر بلوچ کی رکنیت معطل کردی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی اعلامیہ کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع کیچ کے صدر حاجی قدیر بلوچ کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ تاہم اعلامیہ میں خلاف ورزی کی وضاحت موجود نہیں ہے، البتہ پارٹی سرکلز میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ خودکش حملہ آور سمعیہ بلوچ کی نماز جنازہ میں شریک ہونے کی پاداش میں انہیں معطل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء یہ خبر بھی گردش میں ہے کہ نماز جنازہ پڑھانے کی پاداش میں جمیعت علماء اسلام نے بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا خالد ولید سیفی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا ہے، تاہم خالد سیفی یا ان کی جماعت کے کسی زمہ دار نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

نماز جنازہ میں وفاق پرست جماعت پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کی مقامی قیادت و کارکنان کے علاوہ تربت سول سوسائٹی اور دیگر شہری شریک تھے۔ البتہ نیشنلسٹ جماعت ہونے کی دعویدار جماعتیں بشمول بی این پی اور نیشنل پارٹی کی قیادت و کارکنان جنازے میں شریک نہیں تھے۔

تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عدلیہ اور پولیس جوکہ ریاستی ادارے ہیں نے خود سمعیہ بلوچ کی میّت کو حوالے کرکے انکی تدفین کرنے کو کہا تھا، اس پر سیاسی جماعتوں کا رویہ سمجھ سے بالا اور باعثِ افسوس ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین