اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںکیچ: ضلع کیچ میں بارشوں کا سلسلہ جاری، تگران میں ڈرائیور سیلابی...

کیچ: ضلع کیچ میں بارشوں کا سلسلہ جاری، تگران میں ڈرائیور سیلابی ریلے میں بہہ گیا، میرانی ڈیم میں پانی کی سطح مذید بلند ہوکر 247 فٹ تک پہنچ گئی

کیچ: ضلع کیچ میں بارشوں کا سلسلہ جاری، تگران میں ڈرائیور سیلابی ریلے میں بہہ گیا، میرانی ڈیم میں پانی کی سطح مذید بلند ہوکر 247 فٹ تک پہنچ گئی، نہنگ ندی میں پھنسے دو گاڑیاں نکال لی گئیں، ڈپٹی کمشنر کیچ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ٹوٹے سڑکوں پر کام کی ہدایت کردی۔

ضلع کیچ میں گزشتہ شام کو ہونے والی بارش کے باعث کیچ کور، نہنگ اور کیلکور سمیت مختلف ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا ہوئی، رات کو سیلابی ریلے داخل ہونے کے بعد میرانی ڈیم میں پانی کی سطح مذید بلند ہوکر جمعرات کی شام 247 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ اسپل وے پر 3 فٹ تک پانی گرنا شروع ہوگیا ہے۔

ایکسیئن ایری گیشن میرانی ڈیم رضا صمد کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح مذید بلند ہونے کا امکان موجود ہے تاہم ڈیم کی پوزیشن مستحکم ہے۔

گزشتہ شام نہنگ ندی میں پھنسے ہوئے دو تیل بردار گاڑیاں صبح پانی سے نکال لی گئیں جبکہ زامران کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، زرائع کے مطابق شمبے نامی ڈرائیور جس کا تعلق کلگ سے ہے سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوا، اس کی میت قریبی لیویز چیک پوسٹ کے زریعے لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی نے بارشوں کے سبب سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کا فوری نوٹس لے کر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے، ڈپٹی کمشنر کیچ نے ایک ٹویٹ میں واضح کیا کہ اس وقت ضلع کیچ میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے پاس تربت میں 129 دشت میں 92 تمپ میں 80 اور بلیدہ میں 21 روڈ قلی /منشی/انسپکٹر کام کرتے ہیں ان سب کا ورک پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ فوری طور پر کچھ ایسے علاقوں میں کام شروع کیا جاسکے جہاں ان کی ضرورت پیدا ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر مختلف مقامات پر سی اینڈ ڈبلیو کے ورکرز نے کام شروع کیا ہے اور سڑکوں کی مرمت کرکے انہیں آمدورفت کے لیے بحالی میں جت گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین