جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومخبریںکیچ: ضلعی آرگنائزنگ باڈی کا مستعفی ارکان کے الزامات کی تردید، منحرف...

کیچ: ضلعی آرگنائزنگ باڈی کا مستعفی ارکان کے الزامات کی تردید، منحرف ارکان نے ذاتی مفاد کیلئے پارٹی پروگرام کو پاؤں تلے روندا۔ بی این پی کیچ

بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ کے جاری کردہ بیان میں آرگنائزنگ کمیٹی کے تین ممبران چاکر پیرل، موسی دشتی اور آفتاب گچکی کے استعفیٰ اور آرگنائزنگ کمیٹی پر الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک موسی دشتی اور چاکر پیرل کے استعفیٰ کا تعلق ہے تو یہ دونوں ساتھی اپنے ایک فیملی ممبر کی مجبوری کی وجہ سے اور دوسرا دوست اپنے ذاتی تعلقات کی بنا پر استعفیٰ دیکر اپنے ناکردہ سیاسی گناہوں کا ملبہ بی این پی پر ڈال رہے ہیں افسوس ہے کہ اپنے غلط فیصلوں اور پارٹی کو نقصان پہنچانے پر اپنے غلطیوں کو قبول کرنےکے بجائے آرگنائزنگ کمیٹی کو الزام دے رہے ہیں کیچ کے ہر باشعور انسان اور پارٹی کے تمام دوست اچھی طرح جانتے ہیں کہ اپنے صاحب زادے کو وائس چیئرمین بنانے کیلئے کس نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے اور پارٹی آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلوں سے انحراف کرتے ہوئے پارٹی کے نامزد امیدوار براۓ وائس چیئرمین واجہ شے نزیر احمد کے خلاف پی پی پی کے نام پر باپ کے باقیات سے اتحاد کرکے پارٹی کے سربراہ اور پارٹی کے دیئے ہوئے فیصلے و اصولوں کو پاؤں تلے روند کر عام نشستوں میں پارٹی ورکروں بالخصوص نذیر احمد ایڈووکیٹ کے نام کو استعمال کرکے پس پردہ اپنے بیٹے کو آگے لانے کیلئے تمام وعدوں بلوچی و سیاسی عہد و پیمانوں اور پارٹی پالیسیوں کو اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا کر پارٹی کے خلاف بیان شائع کرکے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

بیان میں کہا گیا افسوس ہے کہ پارٹی کے چند سابق دوستوں کو پارٹی توڑنے کا غم کھائے جارہا ہے ، بلوچی میں ایک قول مشہور ہے کہ ،دزا گشے بادشاہ امبارا، بجن ،بادشاہ گشے وتی امبارا سنبھال جب پورے بلوچستان میں پارٹی کے مرکزی کال کے مطابق پہیہ جام ہڑتال ہورہاتھا تو آپ کے سربراہ لین دین میں لگا ہوا تھا جب پورے بلوچستان میں مظاہرے ہورہے تھے آپ سمیت آپ کے واجہ اس سوچ میں تھا کہ میر ہوتمان کی غیر موجودگی میں ،میرا لخت جگر میر صاحب ،قائمقام چیرمین بن کر کتنا بقایا جات وصول کرے گآ باعث افسوس کہ پارٹی کے آرگنائزنگ کمیٹی کو الزام دیکر سچ اور حقیقت سے روگردانی کررہے ہو آپ لوگوں کو جئے بھٹو مبارک ہو لیکن دوسروں پر الزام دینے کی غلطی نہ کریں وگرنہ بی این پی کے ورکر اگر پردہ چاک کریں تو بیان دینے کے قابل نہیں رہوگے جہاں تک تیسرے دوست آفتاب گچکی صاحب کا تعلق ہے کل بھی پارٹی کا جیالہ تھا آج بھی ہے اور آنے والے کل میں بھی بی این پی کے ساتھ رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین