کیچ: جی ٹی اے بلوچستان تحصیل پیدارک کے الیکشن، محمد عیسیٰ صدر منتخب ہوئے۔

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کیچ کے صدر عبیداللہ بلیدئی اور جنرل سیکرٹری اکبر علی اکبر کی زیرنگرانی گورنمنٹ ہائی اسکول پیدراک میں جی ٹی اے تحصیل پیدراک کے الیکشن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پیدراک میں منعقد ہوئے جس میں محمد عیسیٰ کی سربراہی میں صرف ایک پیل نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو بلامقابلہ کامیاب قراد دیئے گئے، جس کے مطابق صدر محمد عیسیٰ معلم القران گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری اسکول پیدراک، سینئر نائب صدر محمد افضل جے ای ٹی گورنمنٹ بوائزمڈل اسکول درمکول، جونیئر نائب صدر عبدالواحد جے وی ٹی گورنمنٹ مڈل اسکول جمک، نائب صدر محمد امین ڈی ایم گورنمنٹ مڈل اسکول کلگ، نائب صدر (خاتون) شبانہ جے اے ٹی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول درمکول، جنرل سیکرٹری نوربخش جے ای ٹی گورنمنٹ مڈل اسکول درمکول،

ڈپٹی سیکرٹری ناظر علی معلم القران گورنمنٹ مڈل اسکول زہرین کہور ، پریس سیکرٹری عبدالوحید جے وی ٹی گورنمنٹ پرائمری اسکول بحری سند ،فنانس سیکرٹری ثناءاللہ ڈیم ڈی ایم گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری اسکول پیدراک، اسپورٹس سیکرٹری دلیپ احمد جے وی ٹی گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری اسکول پیدراک، آفس سیکرٹری محمد شاہ جے وی ٹی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گورکوپ، سیکرٹری (خواتین) گل بانو جے وی ٹی گورنمنٹ پرائمری اسکول گورکوپ، آڈیٹر محمد انور جے ای ٹی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گورکوپ، جوائنٹ سیکرٹری محمدن سیم معلم القران گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گورکوپ، چیئرمین عطاءاللہ جے اے ٹی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گورکوپ، وائس چیئرمین طاہر علی جےای ٹی گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری اسکول پیدراک، آرگنائزر نواز علی جے۔ ای ٹی گورنمنٹ جے ای ٹی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پیدراک، ڈپٹی آرگنائزر قاضی قدیر احمد جے وی ٹی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گورکوپ بلامقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے۔

آخر میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ضلعی صدر عبیداللہ بلیدئی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض محمد اقبال بلوچ نے سرانجام دیئے اعزازی مہمان ہیڈماسٹر ہائیر سیکنڈری اسکول محمد اکبر تھے اس موقع پر محمد اقبال ،عبیداللہ بلیدئی ،محمد اکبر اور اکبرعلی اکبر نے تنظیمی امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جی ٹی اے کیچ کی نئے سرے سے ممبر سازی اور تمام تحصیلوں کے الیکشن کامیابی کےساتھ انعقاد کئے جارہے ہیں جس میں اساتذہ کرام بڑھ چڑھ حصہ لے رہے ہیں اساتذہ کرام کی جوش و جزبے دیکھر ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے اور اپنی طرف سے علم دوستی، تنظیم دوستی اور آپس میں اتحاد و اتفاق اور یکجہتی ثابت کرنے کی ایک مثال ہے۔