پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومخبریںکوہلو: پبلک لائبریری کو ڈسٹرکٹ کونسل کا دفتر بنانے کے خلاف احتجاج،...

کوہلو: پبلک لائبریری کو ڈسٹرکٹ کونسل کا دفتر بنانے کے خلاف احتجاج، شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

ڈسٹرکٹ کوہلو کے نوجوانوں اور قبائلی و سیاسی عمائدین نے شہر کے پبلک لائبریری کو ڈسٹرکٹ کونسل کا دفتر بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہر بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی۔

انہوں نے نومنتخب چیرمین اور حلقہ نمائندہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ پبلک لائبریری کو ڈسٹرکٹ کونسل کا دفتر بنانا تعلیم دشمنی کے مترادف ہے جسے وہ قبول نہیں کرینگے۔ انکا کہنا تھا کہ ضلعی چیرمین کا دفتر پہلے سے ڈپٹی کمشنر کمپائونڈ میں موجود ہے، پبلک لائبریری کو قبضہ کرنا کسی سازش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جوکہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔

دریں اثناء محکمہ صوباٸی لیبریریٸن نے کوہلو کی پبلک لاٸبریری کو چیٸرمین اور واٸس کی دفتر کے لیے الاٹ کرنے کو غیر قانونی قرار دیکر لاٸبریری کو بطور دفتر دینے کے لیے صاف انکار کردیا، ڈی سی کوہلو کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین