جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوہلو: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لانگ مارچ کا فقیدالمثال استقبال، ہزاروں افراد...

کوہلو: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لانگ مارچ کا فقیدالمثال استقبال، ہزاروں افراد کی ریلی و احتجاجی مظاہرہ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام لاپتہ افراد کے لواحقین کی تربت سے شال اور دوسرے مرحلے میں شال سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں لانگ مارچ نے ہفتے کے روز کوہلو میں پڑاؤ ڈالا جس کا ہزاروں افراد نے فقیدالمثال استقبال کیا اور ریلی نکالنے کے بعد جلسہ عام منعقد کیا۔ 

ریلی میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل و بلوچ نسل کشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور قتل کیئے گئے افراد کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ 

یاد رہے اس تحریک کا آغاز 24 روز قبل تربت سے ہوا تھا جب بالاچ مولابخش کو ماورائے عدالت مبینہ طور پر سی ٹی ڈی نے مار دیا تھا۔ تربت میں 14 دنوں تک دھرنا دینے کے بعد لانگ مارچ کی صورت دھرنا شال منتقل کیا گیا اور اب مارچ کا رخ اسلام اباد کی جانب ہے۔ 

لانگ مارچ شہید بالاچ کے والد مولابخش اور متعدد لاپتہ افراد کے لواحقین شامل ہیں جنکے پیارے طویل عرصے سے لاپتہ ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین