بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: ہم نے ثابت قدمی سے مسلسل پارٹی کا ساتھ دیا، دن...

کوئٹہ: ہم نے ثابت قدمی سے مسلسل پارٹی کا ساتھ دیا، دن رات محنت کی لیکن پارٹی نے اپنے نظریاتی اور محنتی کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کیا۔ ریحانہ حبیب جالب

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ناراض کارکنوں کا سرکی کلہ میں اہم اجلاس ریحانہ حبیب جالب سمیت خواتین کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد شہی ہاوس، کلی سرکی کلہ میں صدیقہ غلام دستگیر کی زیرصدارت میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ناراض کارکنوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وومن ایکٹیوسٹ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیئنر رہنما محترمہ ریحانہ حبیب جالب بلوچ سمیت پارٹی سے ناراض کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں تمام کارکنوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریحانہ جالب بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ ہم نے ثابت قدمی سے مسلسل پارٹی کا ساتھ دیا، اور پارٹی کے نظریے کے لیے دن رات محنت کی لیکن پارٹی نے اپنے نظریاتی اور محنتی کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کیا۔

جب ہم پارٹی ممبران سے ملے تو ہمیں صرف پشیمانی اور مایوسی نظر آئی، پرانے ورکرز سے لے کر پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دینے والوں تک، لیکن آخر میں انہیں پارٹی سیٹ ہولڈرز کی لاعلمی کے علاوہ اور کچھ نظر نہیں آیا۔ جس کی وجہ سے پارٹی کارکن بد دل اور مایوس ہوچکے ہیں۔ اور اب وقت آگیا ہے، کہ ہم اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں ناراض کارکنوں سے رابطے بڑھانے اور اس حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی غورکی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین