جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: ہماری تاریخی روایات رسم و رواج آج بھی زندہ ہیں جس...

کوئٹہ: ہماری تاریخی روایات رسم و رواج آج بھی زندہ ہیں جس کے توسط ہم بلوچ قوم کے تاریخی حقوق، حق حکمرانی وسائل پہ دسترس کی جہد کو فتح کے انجام تک پہنچانے کی قوت و سوچ رکھتے ہیں۔ نواب اسلم رئیسانی

چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی نے سماجی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سردار اسد اللہ خان مینگل، سردار اَختر جان مینگل، میر شفیق احمد مینگل اور دوسرے دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے جنگ بندی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے دنیا کو ثابت کر دکھایا کہ ہم اپنے سفید ریش و معتبرین کی عزت و احترام کرنا جانتے ہیں، ہمارے تاریخی رِوایات رسم و رواج آج بھی زندہ ہیں۔

‏ ہماری تاریخی رِوایات رسم و رواج آج بھی زندہ ہیں جس کے توسط ہم بلوچ قوم کے تاریخی حقوق حق حکمرانی وسائل پہ دسترس کی جہد کو فتح کے انجام تک پہنچانے کی قوت و سوچ رکھتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ دنوں میں وڈھ میں اختر مینگل اور شفیق مینگل کے درمیان میں کشیدگی اتنا بڑھ چکی تھی لوگ ایک دوسرے پر بڑے ہتھیاروں سے حملہ آور تھے۔

بعد میں نواب اسلم رئیسانی اور دگر معززین نے بروقت شفیق مینگل اور سردار اسد مینگل سے مزاکرات کرکے جنگ بندی کرادی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین