بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: کامریڈ رفیق کھوسہ کی جدوجہد مشعل راہ ہے، انہوں نے اپنی...

کوئٹہ: کامریڈ رفیق کھوسہ کی جدوجہد مشعل راہ ہے، انہوں نے اپنی یاداشتوں کو کتابی شکل دیکر قومی تحریک کی خدمت کی ہے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ کا تقریب سے خطاب

نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدرات میں کامریڈ رفیق کھوسہ کی کتاب "خار زار سیاست ” کی تقریب رونمائی کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں نامور ادیب و دانشور اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کامریڈ رفیق کھوسہ کی سیاسی جدوجہد کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس او کے کارکن سے لیکر سیکرٹری جنرل اور عملی سیاست تک کامریڈ رفیق کھوسہ نے قید و بند کی تکالیف دہ صعبوتیں برداشت کیں۔ اور ان کو لاپتہ بھی کیا گیا، شکر ہے کہ وہ بازیاب ہوگئے۔ انہوں نے یادداشتوں کو کتابی شکل دیکر قومی تحریک کی بہترین خدمت کی اور نوجوانوں کو کتاب پڑھ کر اکابرین کی سیاسی جدوجہد سے باعلم ہونے کے ساتھ ساتھ آراستہ ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا بی ایس او میں کامریڈ رفیق کھوسہ میرے لیڈر تھے۔ انہوں نے مشکل حالات میں بی ایس او کی قیادت کی۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچ قومی سیاست میں سیاسی کارکنوں نے طویل جدوجہد کی۔ ان کی جدوجہد کو آگے منتقل کرنے ضرورت ہے اور اسکے لیے ہمارے دانشوروں کو تحقیق کرتے ہوئے کتابوں میں لانا ہے۔ جس میں ڈاکٹر شاہ مری اور ڈاکٹر سلیم کرد کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد حسن عنقا نے 20 سال سے زائد کا عرصہ جیلوں میں قید رہے بابو شورش اور گل خان نصیر نے سیاسی کارکنوں کی تربیت کی لیکن آج کا نوجوان ان کو صحافی شاعر و لکھاری سمجھتا ہے حالانکہ وہ ہمارے رہنما و لیڈر تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کتاب سے دوستی کرنا ہے علم و بصیرت کے لیے کتب بینی ضروری ہے۔

کامریڈ رفیق کھوسہ نے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو، گل خان نصیر، غفار خان، بابو شورش، عنقا سے جیل کی ملاقاتوں نے مجھے مضبوط بنایا جس سے دوران جیل قید و بند کی صعبوتیں برداشت کرنے میں مشکل نہیں رہی۔

تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر طاہر بزنجو، میر منظور گچکی، چاچا اللہ بخش بزدار، پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند، آغا گل، ملک عنایت اللہ کاسی، یاسمین لہڑی، ڈاکٹر شمع اسحاق اور بی سی او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار برکت نے بھی خطاب کیا۔ تقریب رونمائی میں نظامت کے فرائض عابد میر نے سرانجام دیئے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین