اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: چور دروازے یا پیراشوٹ کے ذریعے کامیاب ہوئے ہیں نہ کسی...

کوئٹہ: چور دروازے یا پیراشوٹ کے ذریعے کامیاب ہوئے ہیں نہ کسی کو ہونے دینگے، جمہوریت کو پھلنے اور پھولنے دیا جائے۔ میر اسداللّٰہ بلوچ 

بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللّٰہ بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو خطرات سے نکالنے کیلئے غیر جانبدار انتخابات کی ضرورت ہے، رکاوٹیں کھڑی کرنا نیک شگون نہیں، جمہوریت کو پھلنے اور پھولنے دیا جائے، ملک کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے، جمہوریت کے چلنے سے ہی انتخابات صاف اور شفاف ہونگے۔

انہوں نے کہا چند ماہ قبل یاسین زہری نے شمولیت کی تو انھیں کچھ حلقوں کی جانب سے تنگ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، یاسین زہری کے خلاف مقدمات درج کئے جانے کے خلاف اسمبلی میں آواز بلند کیا، موجودہ آئی جی پولیس نے خود فون کرکے کہا کہ آپ کے پارٹی کا کارکن کسی بھی غلط کام میں ملوث نہیں، بدقسمتی سے پولیس کی جانب سے دوبارہ اس ہی غیر قانونی کیس میں حراست میں لیا گیا۔

میر اسداللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت اور پرامن ماحول کے خواہاں ہیں، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائیگا، اگر ہمارے ورکرز اور ووٹرز کے خلاف سرکاری مشینری استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پارلیمانی سیاست کررہے ہیں لیکن ہمارے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے، کارکنوں کو پولیس اور سرکاری مشینری کے ذریعے نہیں ڈرایا اور دھمکایا جاسکتا، چور دروازے یا پیراشوٹ کے ذریعے کامیاب ہوئے ہیں نہ کسی کو ہونے دینگے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین