اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںکوئٹہ: نیشنل پارٹی مستحکم و پرامن بلوچستان کیلئے کوشاں ہے، عوامی کی...

کوئٹہ: نیشنل پارٹی مستحکم و پرامن بلوچستان کیلئے کوشاں ہے، عوامی کی قربت قوم و وطن دوستی سے مشروط ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

نیشنل پارٹی کے زیراہتمام گرینڈ شمولیتی جلسہ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں زیارت گلی سریاب روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا، اس موقع پر سید سفیر شاہ ریاض احمد بنگلزئ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

شمولیتی تقریب میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جان محمد بلیدی میر کبیر محمد شہی، رحمت صالح بلوچ، اسلم بلوچ خیربخش بلوچ، یاسمین لہڑی، یونس بلوچ، بی ایس او کے بابل ملک، کلثوم نیاز اور دیگر نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سیاست کرپشن لوٹ مار نوکریوں کی خریدوفروخت کا نام نہیں بلکہ سیاست سماجی تبدیلی کا نام ہے، نیشنل پارٹی مستحکم پرامن خوشحال بلوچستان کے قیام کےلئے کوشاں ہے، سریاب نیشنلزم اور شعوری سیاست کا گڑھ ہے، سیاسی کارکنوں کی یہ قربت کسی خاص جماعت کے لیئے نہیں ہے بلکہ یہ قربت و حمایت قوم دوستی اور وطن دوستی سے مشروط ہے۔

جان محمد بلیدی نے کہا کہ سریاب سمیت اہل بلوچستان کے مینڈیٹ کا بدترین توہین کیا گیا اس مینڈیٹ کو لیکر قدوس بزنجو کا ماتھا چوم کر اسے وزارت اعلی کے منصب پہ بٹھا کر بلوچستان کو مزید تباہی کے منہ میں دھکیل دیا گیا، اسی مینڈیٹ کو لیکر بلوچستان کو باپ پارٹی کے حوالے کرکے بدترین کرپشن کے گئی۔

میر کبیر محمد شہی اور رحمت صالح بلوچ نے بھی اپنے خطاب میں 2018 میں بدترین دھاندلی کے نتیجہ میں جو اسمبلی وجود میں آئی وہ جمہوریت کے لیئے سیاہ ترین باب ہے۔ نیشنل پارٹی جیسے عظیم سیاسی جماعت کی بدولت آپ کے لیئے تمام سیاسی دروازے بند ہونگے لوگوں نے سائل و وسائل کے لیئے جن کو مینڈیٹ دی انہوں نے ریکوڈک کا سودا کیا۔

اس موقع پہ سید سفیرشاہ فاروق مینگل، ریاض احمد بنگلزئی، یونس لہڑی، ملک فرید بنگلزئی، جمال ناصر محمد شہی، میر احمد شفیع، چاچا عزیز مینگل میر خالد محمد حسنی منیر جان اکبر بہور لہڑی میر نوروز خان مینگل غلام حسین بلیدی محمد انور بنگلزئی حاجی نور خان شعیب قمبرانی سعید بنگلزئی حاجی فیروز بنگلزئی اللہ یار بنگلزئی نادر زیب امیر علی چنال حاجی عبدالصمد محمد حسن درانی میر نعمت کرد ظہور شیر محمد محمدحسنی ممتاز شاہ زیب محمد حسنی محمد حسن بنگلزی اسرار بنگلزئی سراج احمد محمد قادر اقبال احمد انور رہیسانی یونٹ سیکریٹری ریاض احمد یونٹ سیکریٹری علی نواز بنگلزئی ثکری نعیم کرد غلام جان بنگلزئی نجیب اللہ محمد حسنی ٹکزی اسماعیل سمالانی نثار بنگلزئی حضور بخش بنگلزئی بابل بنگلزئی یونس بنگلزئی مدٹر علی زئی اسلم بنگلزئی محمدانور بنگلزئی محمد انور رہیسانی حافظ جعفر خان نے بی این پی مینگل سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ دریں اثنا نیشنل پارٹی نے واقعہ باجوڑ ایجنسی کو بڑا سانحہ قرار دیکر شدید مذمت کی اور واضح کیا کہ حکومت کو چاہیئے کہ سیاسی قیادت اور سیاسی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین