بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںکوئٹہ: نوابزادہ ہارون رئیسانی کی شہادت کسی قسم کا کوئی قبائلی تصادم...

کوئٹہ: نوابزادہ ہارون رئیسانی کی شہادت کسی قسم کا کوئی قبائلی تصادم نہیں ہے۔ ترجمان سراوان ہاؤس

ترجمان سراوان ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہیکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب پہ گزشتہ شام پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ جس میں نوابزادہ ہارون ریسانی کی شہادت ہوئی تھی یہ کسی قسم کا قبائلی تصادم نہیں تھا۔

انکے مطابق شہید نوابزادہ ہارون رئیسانی جوکہ ڈپٹی ڈائرکٹر فوڈاتھارٹی تھے اور اس وقت سرکاری ڈیوٹی پر تھے جس کی سرکاری طور پر ان کے آفس نے تصدیق کی ہے اور پریس ریلیز بھی جاری کیا ہے۔

نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہیکہ دوران ڈیوٹی نوابزادہ ہاورن ریسانی پر جرائم پیشہ افراد نے حملہ کیا تھا جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں جس کے نتیجے میں نوابزادہ ہارون رئیسانی اپنے سرکاری گارڈ لیویز اہلکار لال محمد سومرو سمیت موقع پر جام شہادت نوش کرگئے۔

اس سلسلے میں سراوان ہاؤس کی طرف سے وضاحت کہ گئی کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے کہا ہیکہ بےبنیاد قسم افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ اور چیف آف سرآوان نواب محمد اسلم رئیسانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی بھی تردید کردی ہے۔

انہوں نے کہا ہے سرآوان ہاؤس کے حوالے سے کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلی جائے تاکہ اس قسم کی افواہوں کی روک تھام ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین