اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: میر علی مردان ڈومکی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان مقرر، پارلیمانی کمیٹی کی...

کوئٹہ: میر علی مردان ڈومکی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان مقرر، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد گورنر نے سمری پر دستخط کردیئے۔

میر علی مردان ڈومکی اتفاق رائے سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان مقرر، آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اپوزیشن کے نامزد امیدوار علی مردان ڈومکی کو اتفاق رائے سے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی نامزد پارلیمانی کمیٹی نے چار ناموں پر تفصیلی غور کیا، جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ تقرری کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر علی مردان ڈومکی سمیت چار ناموں پر غور کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے رات گئے اجلاس میں فیصلہ ہوا، کمیٹی نے اتفاق رائے سے متعلق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا۔

گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی سمری پر دستخط کردئیے ہیں۔
گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان ڈومکی آج شام 7 بجے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین