بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: مولانا ہدایت الرحمان حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن...

کوئٹہ: مولانا ہدایت الرحمان حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑینگے، جماعت اسلامی کے اعتماد کی قدر کرتے ہیں۔ مرکزی آفس حق دو تحریک

حق دو تحریک بلوچستان کی مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سمیت حق دو تحریک کے تمام امیدوار پورے مکران میں صرف حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑیں گے جماعت اسلامی کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو نامزد کرنا دراصل ان پر اعتماد کا اظہار ہے جو باعث فخر ہے لیکن مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کس نشست پر کس پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے اس کا فیصلہ تحریک اور مکران کے عوام ہی کریں گے، مخالفین فی الحال بال نوچنے سے گریز کریں۔

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری ایک اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سمیت حق دو تحریک کے تمام امیدوار مکران بھر میں صرف حق دو تحریک بلوچستان کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑیں گے۔

بیان میں کہاگیا جماعت اسلامی کی جانب سے اپنے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قومی و صوبائی نشست کے لئے نامزد کرنا دراصل مولانا پر اعتماد کا اظہار ہے اور عوام کو اس پر فخر ہے۔

چونکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ مکران کے سرکردہ رہنما اور حق دو تحریک کے سربراہ ہیں اس لئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ مکران میں کس نشست پر اور کہاں الیکشن لڑیں گے اس کا فیصلہ تحریک اور عوام کرے گی۔

اس لئے مخالفین جلدبازی میں اپنے بال نوچنے اور پروپیگنڈہ کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین