اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںکوئٹہ: لہڑی اور رئیسانی قبائل کے درمیان خونی جھڑپ، نواب رئیسانی کا...

کوئٹہ: لہڑی اور رئیسانی قبائل کے درمیان خونی جھڑپ، نواب رئیسانی کا بھیتجا اور حاجی فیروز لہڑی کا پوتا جان بحق

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لھڑی اور رئیسانی قبائل کے درمیان خونی جھڑپ کے نتیجے میں نواب اسلم رئیسانی اور حاجی لشکری رئیسانی کے بھتیجے کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی جبکہ دوسری جانب میر دولت لہڑی کا بیٹا سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر سدابہار ٹرمینل قریب رئیسانی اور لہڑی قبائل کے درمیان خونی جھڑپ کے نتیجے میں اہم شخصیات سمیت تین ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور حاجی لشکری رئیسانی کا بھتیجا ہارون رئیسانی ولد اسد رئیسانی سمیت میر دولت لہڑی کے بیٹے میر براہمدگ لھڑی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فائرنگ کے سبب 2 افراد زخمی ہوئے۔
ہلاک اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین