اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ رُک گیا ہے جبکہ جبری...

کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ رُک گیا ہے جبکہ جبری گمشدگیوں کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے۔ چیرمین وی بی ایم پی، نصراللّٰہ بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسںز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہیکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ مکمل طور پر رُک گیا ہے جبکہ بلوچستان کی مختلف علاقوں سے بلوچوں کی جبری گمشدگی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہیکہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور لاپتہ افراد کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کیا جائے۔

یاد رہے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا بھوک ہڑتالی کیمپ وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ کی قیادت میں 5108 دنوں سے قائم ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین