بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: جماعت اسلامی نے غلام اعظم دشتی کو پی بی-25 کیچ 1...

کوئٹہ: جماعت اسلامی نے غلام اعظم دشتی کو پی بی-25 کیچ 1 کا ٹکٹ جاری کردیا۔

جماعت اسلامی نے صوبہ بلوچستان کے کنونشن میں اپنے پارٹی رہنماؤں کو ضلعی زمہداران کی مشاورت سے صوبائی و قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کردیئے اور انہیں سال 2023 کی عام انتخابات کیلئے الیکشن کیمپین کے آغاز کی تاکید کردی ہے۔

ضلع کیچ 1 کے پی گی-25 کی نشست پر غلام اعظم دشتی کو ٹکٹ جاری کرتے ہوئے کیمپین شروع کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

دریں اثناء صوبائی کنونشن میں مکران کی دیگر نشستوں پر بھی ٹکٹ جاری کیے گئے جن میں مولانا ہدایت الرحمان کو گوادر کی قومی و صوبائی نشست کا ٹکٹ دیا گیا جس کے بعد حق دو تحریک نے بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت دی کہ مولانا حق دو کی ٹکٹ پر الیکشن میں جائیں گے۔ جبکہ صبغت اللّٰہ شاہ جی نے بھی جماعت اسلامی کا ٹکٹ مسترد کرتے ہوئے پارلیمان کو بلوچ مسئلے کا حل ماننے سے انکار کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین