پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: بی این پی کی پارلیمان بورڈ برائے عام انتخابات 2024 کا...

کوئٹہ: بی این پی کی پارلیمان بورڈ برائے عام انتخابات 2024 کا اجلاس، قومی اسمبلی 50 ہزار اور صوبائی ٹکٹ کیلئے 25 ہزار روپے کی ادائیگی کی شرط مقرر

بلوچستان نیشنل پارٹی کی پارلیمانی بورڈ برائے جنرل الیکشن 2024 مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں چئیرمین پارلیمانی بورڈ سرداراخترجان مینگل کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر قدوس بلوچ، میر نزیراحمد بلوچ، واجہ یعقوب بلوچ اور جمیلہ بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈا زیر بحث رہے جس میں کاغذات نامزدگی کی درخواستیں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 13 نومبر تا 23 نومبر تک 10 یوم کے مدت میں تمام خوائش مند خواتین و حضرات پارلیمانی بورڈ کے ممبران واجہ یعقوب بلوچ اور جمیلہ بلوچ کے پاس جمع کرواسکیں گے۔

نامزدگی کے حصول کی قوائد و ضوابط کے مطابق ممبر قومی اسمبلی کی فیس 50000 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کی امیدواروں کی فیس 25000 مقرر کی گئی ہے جس میں مخصوص نشست بھی شامل ہونگے اور رقم ناقابل واپسی ہوگی۔ مزید ہر امیدوار درخواست جمع کرنے کے ساتھ اپنی ممبر شپ کارڈ کی فوٹو کاپی اور اپنے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری سے اپنی کارکردگی جس میں یونٹ سازی ممبرشپ جلسہ جلوسوں میں شرکت اور پارٹی پروگرامز کی شرکت کی تصدیق نامہ پارٹی لیٹر پیڈ کے ساتھ جمع کرنے کی پابند ہوگی۔

سابقہ ممبر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین اپنے تمام کارکردگی رپورٹ جس میں ترقیاتی اسکیمات ملازمتیں سمیت اپنی تمام کارکردگی رپورٹ اپنے درخواست کے ہمراہ جمع کرنے کے پابند ہونگے۔ پارلیمانی بورڈ صبح 11:00 بجے تا شام 4:00 بجے تک پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ بولان آرکیڈ پرانہ پشین اسٹاپ نزد ٹی سی ایس آفس میں موجود رہینگے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین