اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: بلوچستان کے نگران کابینہ میں جمیعت علماء اسلام کے تین نام...

کوئٹہ: بلوچستان کے نگران کابینہ میں جمیعت علماء اسلام کے تین نام شامل ہونے کا امکان، مکران سے خالد ولید سیفی متوقع مشیر ہونگے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام نے صوبائی نگران کابینہ کیلئے دو وزراء اور ایک مشیر کے نام پیش کردیئے ہیں جنہیں حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی کابینہ میں جے یو آئی سے تین ارکان شامل کرنے کا فیصلہ طے پایا ہے، جسکے مطابق مولانا عبدالخالق مری اور مولوی محب اللّٰہ کو صوبائی وزیر جبکہ مکران سے جماعت کے صوبائی نائب امیر مولانا خالد ولید سیفی کو صوبائی مشیر کے طور پر شامل کرنے کا امکان ہے۔ تاہم پارٹی رہنماؤں نے خبر کی باقائدہ تصدیق یا تردید بھی نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین