پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: بلوچستان کی نگران حکومت میں 5 ارکنان نے بحیثیت نگران وزیر...

کوئٹہ: بلوچستان کی نگران حکومت میں 5 ارکنان نے بحیثیت نگران وزیر حلف اٹھا لیا۔

بلوچستان کی 5 رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ پرنس احمد علی ، امجد رشید، کیپٹن زبیر جمالی، جان اچکزئی اور ڈاکٹر قادر نے صوبائی وزیر کی حثیت سے حلف اٹھالیا۔
نامزد وزیر جمال رئیسانی کوئٹہ سے باہر ہونے کیوجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

نگران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی۔ تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی اور سابق اراکین اسمبلی شریک تھے۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے تین مشیر مقرر کردیئے، جن میں شانیہ خان مشیر برائے سوشل ویلفئیر و ترقی خواتین، دانش لانگو مشیر برائے ایری گیشن، عمیر محمد حسنی مشیر برائے مائینز اینڈ منرلز مقرر ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین