اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی اور ژوب واقعے کے خلاف بلوچستان...

کوئٹہ: بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی اور ژوب واقعے کے خلاف بلوچستان بار کونسل، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے بدھ کے روز عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، بلوچستان بار کونسل، اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ ٹارگٹ کلینگ اور دہشت گردی کی لہر انتہائی خطرناک عمل ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جبکہ ژوب کا واقعہ جوکہ وہاں بم دھماکے، فائرینگ واقعات سے کئی قیتی جانوں کا ضیاع اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اس میں بھاری اور آٹومیٹک جدید ہتھیار نہتے عوام پر استعمال کیا گیا ہے جوکہ اس بارے میں پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے کہ پورے علاقوں میں سیکورٹی ادارے تمام داخلی و خارجی راستوں پر تلاشیاں لیتی ہیں، اس کے باوجود اس قسم کے واقعات کا ہونا سوالات کو جنم دیتی ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کی بے بسی، خاموشی اور ناکامی سمجھ سے بالاتر ہے جوکہ تباہی اور بربادی کا سبب بن رہی ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے اعلان کیا ہیکہ کل بروز بدھ مورخہ 13۔07۔2023 کو تمام وکلاء صوبہ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ژوب کے واقعے کیلئے ایک جوڈیشل کمیشن بناکر آزادانہ تحقیقات کی جائے اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیوں کے فقدان کا خاتمہ ھو۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین