پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: بلوچستان سے اب تک 88 ہزار 385 افغان مہاجرین وطن واپس...

کوئٹہ: بلوچستان سے اب تک 88 ہزار 385 افغان مہاجرین وطن واپس جاچکے، حکومتی ترجمان

پاک افغان سرحد چمن کے راستے واپس جانے والے غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی تعداد 88ہزار سے تجاوز کر گئی۔ انتظامیہ حکام کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان سے پاک افغان چمن کے راستے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے ہولڈنگ کیمپس سے گزشتہ روز 3 ہزار 173 افراد کی واپسی ہوئی، حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کی رجسٹریشن کوئٹہ کے دونوں ہولڈنگ کیمپوں سمیت پشین اور چمن میں رجسٹریشن کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کی مہم میں اب تک بلوچستان سے 88 ہزار 385 افراد وطن واپس جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین