پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانکوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کا سالم بلوچ کی جبری گمشدگی پر افسوس...

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کا سالم بلوچ کی جبری گمشدگی پر افسوس کا اظہار، فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں تربت کے علاقے آبسر میں پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم سالم بلوچ کی جبری گمشدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالم بلوچ پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں جنہیں انکے گھر سے گرفتار کیا گیا جوکہ تاحال منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے، ان کی جبری گمشدگی سے ان کے گھر والے پریشان ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہیکہ اگر سالم بلوچ کا کوئی جرم ہے تو اسے عدالت کے سامنے لایا جائے۔ بیان میں کہا کہ اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی سے بلوچ طلباء کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا اور ان جبری گمشدہ لاپتہ کی بازیابی کیلئے سالم بلوچ بطور آئینی درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کیا ہوا تھا، اب ان کو گھر سے فیملی ممبران کی موجودگی میں لاپتہ کیا گیا ہے۔
بلوچستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر سالم بلوچ کو بازیاب کرے ان کو منظر عام پر لایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین