بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومپاکستانکراچی: کراچی آرٹس کونسل کے زیراہتمام مبارک قاضی کی یاد میں تعزیتی...

کراچی: کراچی آرٹس کونسل کے زیراہتمام مبارک قاضی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔ دانشور، ادیب و قملکاروں کی بھرپور شرکت

آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے واجہ مبارک کازی کی یاد میں بدھ کے روز ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے بلوچی کے محبوب شاعر مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تعزیتی ریفرنس سے معروف صحافی اور کالم نگار انور ساجدی، نامور بلوچ گلوگار نور محمد نورل ، معروف شاعرہ ڈاکٹر فاطمہ حسن ،صدر پریس کلب کراچی سعید سربای، ایڈوکیٹ واحد مراد بلوچ، واجہ اسحٰق خاموش، زاہدہ رئیس راجی، پرفیسر ڈاکٹر رمضان بامری ، احمد اقبال بلوچ ، سلیم بزّگ، اکرم بلوچ ، خلیل تگرانی ، رؤف روفی ، سانی سید ، ایڈوکیٹ جمیل بلوچ ، قادر بخش کلمتی سمیت متعدد لوگوں نے واجہ مبارک کازی کے فن ان کی شخصیت پہ اظہار خیال کیا، اور ان کی وفات کو ایک قومی سانحہ قرار دیا۔ ریفرنس کی میزبانی کے فرائض وحید نور نے سرانجام دیئے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مبارک قاضی ایک عہدساز شخصیت تھے،انہوں نے اپنی تمام عمر قوم و وطن کی رنج و غم، خوشی و الم کو اپنے اشعار کے ذریعے بیان کیا۔ وہ ایک مزاحمتی عہد کے پیداوار تھے، انہوں نے مزاحمت کو ہی اپنی زندگی کا مشعل راہ مقرر کیا۔ آج وہ بلوچ تاریخ میں امر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین