بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومآرٹکراچی: بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کے نمائندہ وفد نے کراچی میں نیشنل...

کراچی: بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کے نمائندہ وفد نے کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے شعبہ میوزک کے سربراہ حمزہ جعفری سے ملاقات


بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کے نمائندہ وفد نے کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے شعبہ میوزک کے سربراہ حمزہ جعفری سے ملاقات کی۔
وفد میں گلزار گچکی، ظاہر حسین، وحید نور اور اسحاق خاموش شامل تھے، اس ملاقات کا اہتمام بلوچی اور اردوکے معروف شاعر ظہیر ظرف نے کیا تھا، بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کے وفد نے حمزہ جعفری کو بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کی بلوچی میوزک کے فروغ، تحفظ وبقاء، فنکاروں کے اعزاز میں تقاریب کے اہتمام، ان کی مالی امداد، بلوچی میوزک کے میدان میں کتابوں کی اشاعت سمیت دیگر سرگرمیوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

حمزہ جعفری نے بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ سن کر مجھے مسرت ہوئی کہ بلوچی میوزک کے تحفظ وفروغ کی خاطر سوسائٹی مثالی کام کررہی ہے، سوسائٹی کے وفد نے ناپا کے شعبہ میوزک کے سربراہ حمزہ جعفری کو بتایا کہ بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کی خواہش ہے کہ ہم لیاری اور مضافاتی علاقوں میں ساز وزیمر کے میدان میں دلچسپی رکھنے والوں کے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے انہیں اسکالر شپ دیں جس کی مدت ڈپلومہ سمیت تین سال ہوگی۔

سوسائٹی کے وفد نے بتایاکہ سوسائٹی نہ صرف لیاری بلکہ پورے بلوچستان میں سازوزیمر میں دلچسپی رکھنے والے ٹیلنٹ کے تلاش اور انتخاب میں ‘ناپا’ کے ساتھ تعاون کیلئے تیاری ہے، سوسائٹی نے یہ خواہش ظاہرکی کہ ‘ناپا’ جیسے بڑے ادارے میں سروز کی کلاس شروع کئے جائیں، جس پر انہوں نے کہاکہ اس پر جلد طریقہ کار وضح کی جائے گی اور سوسائٹی کے وسائل سے بلوچ فنکاروں سے ملاقات و صلاح و مشورے کے بعد ایک سلیبس مرتب کرکے اس کا آغاز کیاجائے گا۔

سوسائٹی کے وفد نے بلوچی میوزک کے حوالے سے شائع کتب کا ایک سیٹ انہیں پیش کیا، حمزہ جعفری نے ان کتب کو ‘ناپا’ کے لائبریری میں رکھنے کی یقین دہانی کرائی، آخر میں حمزہ جعفری نے سوسائٹی کے وفد کو ‘ناپا’ آرٹ گیلری کا دورہ کرایا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین