اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںچاغی: مردم شماری میں کام کرنے والے اساتذہ کرام کے بقایاجات کی...

چاغی: مردم شماری میں کام کرنے والے اساتذہ کرام کے بقایاجات کی اسی مہینہ میں ادائیگی کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن چاغی کے ضلعی صدر خلیفہ نذیراحمد ایجباڑی، رخشان ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی عبداللطیف عادل، آرگنائزر سید لعل شاہ ساغر، سیکرٹری اطلاعات حاجی عبداللہ جان ریکی، محمد رمضان برہانزی نے ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ سے ملاقات کی اور مردم شماری میں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کرام کے بقایا جات،ٹرانسپورٹ و فیول کی مد میں رقوم کی تاحال ادائیگی نہ کرنے پر تحفظات و اساتذہ کی مشکلات سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان نے کہا کہ مجھے اساتذہ کرام کی مشکلات کا بخوبی علم ہے میں مسلسل محکمہ شماریات و اعلی حکام سے رابطہ میں ہوں آج دوبارہ متعلقہ حکام کو لیٹر ارسال کردونگا اور اس مسلہ کو جلد سے جلد حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا ان شاء اللہ امید ہے جولائی ہی میں اساتذہ کے بقایا جات و ٹرانسپورٹ کے رقم کی ادائیگی ہوجائیگی۔

جی ٹی اے بی چاغی کے وفد نے ڈی سی چاغی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ذاتی کوششوں سے اساتذہ کرام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین