بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومرخشانچاغی: دالبندین سے نوجوان فٹبالر انڈر 16 کھیلنے کے لیے سلیکٹ

چاغی: دالبندین سے نوجوان فٹبالر انڈر 16 کھیلنے کے لیے سلیکٹ

رپورٹ/حیدر عاجز

انڈر 16 فٹبال قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے چاچا مراد خان فٹبال کلب اکیڈمی دالبندین کے ہونہار کھلاڑی حکمت اللہ 28 اگست کو اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کرنے بھوٹان روانہ ہونگے اور یکم ستمبر کو اپنا پہلا میچ نیپال کے ساتھ کھلیں گے۔

حکمت اللہ کا قومی فٹبال ٹیم میں بین الاقومی سطح پر پروگرام میں شرکت اور کارکردگی کا مظاہرہ پورے چاغی سمیت صوبے کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے چاغی کے تمام اقوام اور اسپورٹس حلقوں نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چاچا مراد خان فٹ بال اکیڈمی کلب دالبندین کے ہونہار کھلاڑی حکمت اللہ اپنے کلب اور چاچا مراد خان فٹبال کلب کے صدر حاجی عبد الروف نوتیزئی سمیت باقی آفیشلز اور پورے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین