جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانپنجگور: تربت سے لانگ مارچ کا پنجگور میں پڑاؤ، جاوید چوک پر...

پنجگور: تربت سے لانگ مارچ کا پنجگور میں پڑاؤ، جاوید چوک پر دھرنا، لاپتہ افراد کیلئے رجسٹریشن ڈیسک کا قیام

تربت شہید فدا احمد چوک پر 14 دن دھرنا و مظاہروں کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین کا لانگ شال کی جانب رواں دواں ہے جوکہ پندرھویں روز میں پنجگور میں پڑاؤ ڈال چکی ہے، شہید جاوید چوک پر اس وقت دھرنا دیا جارہا ہے جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت سینکڑوں افراد شریک ہیں۔

 

دریں اثناء انسانی حقوق کی سرگرم رہنماء بانک سمی دین بلوچ کی قیادت میں لاپتہ افراد کی رجسٹریشن کیلئے ڈیسک قائم کیا جاچکا ہے۔ پنجگور سے جبری گمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کے کوائف جمع کررہے ہیں۔

شرکاء کے مطابق پنجگور کے بعد لانگ مارچ کی روانگی شال کی جانب ہوگی، راستے میں پڑنے والے تمام دیہات و شہروں میں رجسٹریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو بھی ساتھ ملا کر مارچ میں شامل کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین