پسنی: گورنمنٹ ڈگری کالج پسنی کی طالبات کا مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے واک، تصویر پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔

گورنمنٹ ڈگری کالج پسنی کی طالبات نے پرنسپل شہزاد ہاشم اور لیکچرار گلاب غالب کی سربراہی میں شاعر آشوب مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خاموش واک نکالی۔

واک میں شامل کالج کی طالبات آستانہ مبارک قاضی کے سامنے جمع ہوگئیں اور انہوں نے مبارک قاضی کے تصاویر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھا جبکہ شمعیں بھی روشن کی گئیں۔
طالبات نے مبارک قاضی کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اُسے قومی شاعر قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی شاعری میں اپنے وطن کے ہر چیز کی تعارف کی اُنکی شاعری آئندہ نسل کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔