پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومخبریںپسنی: چربندن میں رینی ھور کے مقام پر کسٹم فورس نے 23...

پسنی: چربندن میں رینی ھور کے مقام پر کسٹم فورس نے 23 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پسنی میں کسٹم فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی ہے جس میں بھاری مقدار میں شیشہ اور چرس برآمد کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پسنی کسٹم نے پسنی کے علاقے چربندن میں رِینی ہور کے مقام پر ایک کاروائی کے دوران وہاں چھپائے گئے 23 کروڑ روپے کی منشیات برآمد کرلی ہے۔
انکے مطابق پکڑی گئی منشیات میں اعلی کوالٹی کی شیشہ اور چرس شامل ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق منشیات کے اسمگلر انھیں بیرون ممالک اسمگلنگ کرنے کے لیے سمندر کے قریبی علاقے میں چھپائے ہوئے تھے اور پسنی کسٹم نے پی او کسٹم عارف میروانی کی ہدایت پر کاروائی کرکے منشیات اپنی تحویل لے لیے۔ کسٹم حکام کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی مالیت 23 کروڑ روپے ہے

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین