اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںپسنی: ماہیگیروں کا اپنے خاندان سمیت حق دو تحریک میں شمولیت، مولانا...

پسنی: ماہیگیروں کا اپنے خاندان سمیت حق دو تحریک میں شمولیت، مولانا ہدایت الرحمان کی خصوصی شرکت

حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے پسنی میں شاندار شمولیتی پروگرام, شہری و دیہی علاقوں سے ماہیگیروں کی اپنے خاندان سمیت حق دو تحریک کی شمولیت کا اعلان

حق دو تحریک پسنی کی جانب سے میر نوید کلمتی ہاؤس میں ایک شاندار شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ شہری و دیہی علاقوں سے ماہیگیر ناخداوں کی اپنے خاندان سمیت حق دو تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے خصوصی طور پر شمولیتی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر حق دو تحریک کے ضلعی ماہیگیر سیکریٹری ناخدا عنایت بلوچ اور مرکزی ماہی گیر سیکٹریری عزیز اسماعیل بھی موجود تھے۔ پسنی ریکپشت، دیہی علاقے چکلی، گرانی، چربندن کے مختلف علاقوں سے ماہیگیر ناخداوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ حمایتی پروگرام میں شرکت کرکے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی موجودگی میں باقاعدہ الیکشن میں انکے حق میں مکمل حمایت کا اعلان کردیا اور ان پر اعتماد کا اظہارکیا۔ حق دو تحریک پسنی اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے انکے حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کامیابی پر انکے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین