بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومخبریںویڈیو| بلیدہ بدامنی کی آماجگاہ بن گئی ہے، انتظامیہ خوابِ خرگوش میں...

ویڈیو| بلیدہ بدامنی کی آماجگاہ بن گئی ہے، انتظامیہ خوابِ خرگوش میں ہے، نمائندہ لاپرواہ ہوچکے، عوام کا جینا دوبر ہوگیا ہے۔

بلیدہ کے سرگرم سماجی و سیاسی کارکن شیرجان بلیدئی نے علاقے کی بدامنی کے متعلق اہم پیغام میں کہاہیکہ بلیدہ جوکہ اس وقت بارڈر کا واحد روٹ ہے، روزانہ ہزاروں گاڑیاں یہاں سے گزر کر جاتی ہیں۔ محنت مزدوری کرنے والے ان گاڑیوں کو باڈر سے لیکر تربت منڈی تک مسلسل ڈکیت و رہزنوں کے خطرے کا سامنا رہتا ہے۔ بالخصوص بلیدہ سوراپ ندی کا مقام ڈاکوؤں کا مورچہ بن چکا ہے جہاں سینکڑوں بار ذمبیاد گاڑیوں کو لوٹا گیا ہے اور کئی بار ڈرائیوروں کو بھی گولیاں ماری گئی ہیں۔ مگر باوجود ان تمام واقعات کے مذکورہ مقام پر نا انتظامیہ نے کوئی چوکی بٹھایا ہے، نا کوئی گشت کی جاتی ہے اور نا ہی ڈکیتوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سوراپ ندی کے مذکورہ مقام کے قریب آبادی ہے جہاں سینکڑوں گھر ہیں مگر ڈاکوؤں رہزنوں کی گولیوں کی بوچھاڑ اور آئے روز وارداتوں سے مکین بے سکوں ہوگئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بارہا بذریعہ سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور احتجاجوں کے ذریعے حکام بالا کو اپیلیں کی ہیں کہ انہیں تحفظ دیا جائے مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی۔

ڈکیتوں کو آزادی انتظامیہ کی نااہلی یا ملی بھگت سے حاصل ہے، اور حقلہ نمائندہ کی خاموشی انکی حمایت کا اظہار ہے۔ گزشتہ مہینہ ڈکیتوں کے ایک گینگ کی گرفتاری کی خبر آئی تھی مگر چند گھنٹوں کے اندر انہیں اسلحہ سمیت رہا کر دیا گیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان رہزنوں کے پیچھے بہت بڑا ہاتھ ہے۔

ہماری ایک بار پھر دست بستہ اپیل ہیکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز، عدلیہ اور حکومت بلیدہ کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور عوام کو اس عذاب و ذلت سے نجات دلائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین