اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانوڈھ: کشیدگی برقرار، فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ جاری، باڈری کی...

وڈھ: کشیدگی برقرار، فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ جاری، باڈری کی جانب قبائل کی پیش قدمی، کوٹ مینگل پر گولہ آ گرا۔

ضلع خضدار وڈھ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سردار مینگل اور شفیق مینگل کے حامیوں کے مابین کشیدگی برقرا ہے، وقفے وقفے سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کا سماں ہے، مسلح قبائل مسلسل پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں۔

جمعہ کی صبح ایک گولہ کوٹ مینگل پر آ گرا ہے جس سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ شفیق مینگل کے علاقے باڈری کی جانب مسلسل گولہ باری کی آوازیں آرہی ہیں۔ زرچین کا علاقہ جو باڈری سے متصل ہے وہاں سے شدید حملوں کی اطلات ہیں۔ عام آبادیوں پر بھی راکٹ داغے گئے ہیں۔

شیخ قبائل کی جانب سے کافی حد تک پیش قدمی کی خبریں ہیں۔ روگڑو کے مقام پر جہاں عطاءالرحمان کا بیس کیمپ ہے اسے تباہ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تاہم نقصانات کی مکمل تفصیل موصول نہیں ہو پارہی ہے کیونکہ اس جانب میڈیا کی رسائی نہیں ہے۔

دریں اثناء راستے میں پھنسے مسافروں کو وقتاً فوقتاً گزارا جا رہا ہے۔ فائرنگ کی شدت کم ہونے پر مسافر گاڑیوں کو گزارا جاتا ہے تاکہ انہیں نقصان سے بچایا جا سکے۔ تاہم کشیدگی برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین