بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومبلوچستانوڈھ: وڈھ فریقین کا نواب اسلم رئیسانی پر اعتماد کا اظہار، اختیارات...

وڈھ: وڈھ فریقین کا نواب اسلم رئیسانی پر اعتماد کا اظہار، اختیارات ملنے پر نواب کا جنگ بندی کا اعلان، نگران کمیٹی تشکیل دے دی۔

وڈھ کی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے ثالث کے طور پر پہنچنے والے خانِ ثانی نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنے قیام کے دوسرے روز بھی فریقین سے مذاکرات کیے، اور فریقین نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اختیار دیا۔

سردار اسد مینگل اور شفیق الرحمان مینگل سے مذاکرات کے بعد اختیار کے حصول پر نواب رئیسانی نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل ایک روزہ عبوری جنگ بندی کی گئی تھی، تاہم مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں غیرمعینہ مدت کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ البتہ دونوں فریقین کے مورچے برقرار اور وہ اپنے اپنے مورچوں میں موجود رہیں گے۔

نواب صاحب نے جےیوآئی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری غلام سرور موسیانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں فریقین کے دو دو نمائندے بھی شامل ہونگے۔

ثالثی وفد میں نواب اسلم رئیسانی کے ہمراہ حاجی لشکری رئیسانی، حاجی محمد انور شاہوانی، ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد و دیگر قبائلی عمائدین شامل تھے۔ جنہوں نے فریقین کی رضامندی کے بعد دعائے خیر پڑھا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین