بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومبلوچستانوڈھ: نواب اسلم رئیسانی مصالحتی وفد کے ہمراہ وڈھ پہنچ گئے، فریقین...

وڈھ: نواب اسلم رئیسانی مصالحتی وفد کے ہمراہ وڈھ پہنچ گئے، فریقین سے ملاقاتیں ہونگی، تنازعہ کا مستقل حل نکالا جائے گا۔

سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی اپنے وفد کے ہمراہ وڈھ پہنچ گئے۔ وڈھ پہنچنے پر سردار اخترجان مینگل، سردار اسداللہ مینگل و دیگر نے استقبال کیا۔

مصالحتی وفد میں نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی، نوابزادہ رئیس رئیسانی سردار ظفر گچکی و دیگر شامل ہیں۔ کمشنر قلات داؤد خلجی، ڈی آئی جی پولیس ڈی سی خضدار بھی انکے ہمراہ ہیں۔مصالحتی وفد وڈھ کی کشیدگی ختم کرنے و مکمل جنگ بندی فریقین کو راضی کرنے کی کوشش کرینگے۔

نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے میڈیا کو بتایا کہ چیف آف سراوان کی قیادت میں مصالحتی کمیٹی وڈھ کے تنازعے کا مستقل حل نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔ سردار اختر مینگل اور شفیق الرحمان سے اختیارات لیکر مسئلے کا حل تجویز کرینگے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین قومی مفاد میں تعاون کرینگے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین