بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانوڈھ: سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد میں وڈھ آمد، گرینڈ آپریشن کا...

وڈھ: سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد میں وڈھ آمد، گرینڈ آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

وڈھ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں جن میں بکتر بند گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

وڈھ سے قومی شاہراہ بلاک کردینے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مخدوش حالات کے پیش نظر کسی بھی وقت آپریشن کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ مہینوں سے وڈھ کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، سردار اسداللہ مینگل اور شفیق الرحمان مینگل کے مسلح افراد مورچہ زن ہیں اور آئے روز فائرنگ کے تبادلے ہوتے ہیں۔ اس دوران کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، بازاریں بند، ذراعت متاثر اور سفر غیر محفوظ ہے۔

بی این پی مینگل کا الزام ہیکہ وڈھ کے حالات کو ڈیتھ اسکواڈز کے ذریعے اس نہج پر پہنچایا گیا ہے تاکہ ڈیرہ بگٹی طرز کا آپریشن کرکے سردار اختر مینگل کو سیاسی جدوجہد کے عمل سے دور کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین